بھارت

شدید دھند کے باعث نئی دلی ائیر پورٹ سے 128پروازیں منسوخ، 200تاخیر کا شکار

نئی دلی:بھارت کے دارلحکومت نئی دلی میںشدید دھند کی وجہ سے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرمنگل کو کم سے کم 128پروازیں منسوخ ،8 کا ڈائیورٹ اور 200کے قریب تاخیر کا شکار ہوئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شدید دھند اور کہرے کی وجہ سے 64پروازوں کی روانگی اور آنے والی 64پروازوں کو منسوخ کیا گیا جبکہ 8 پروازوں کا رخ موڑنا پڑا۔ فلائٹ ٹریکنگ پلیٹ فارمز کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے ائیر لائنز کے آپریشن میںاوسطا 24 منٹ کی تاخیر کاسامنا ہے ۔ائیر انڈیا نے بھی اپنے نیٹ ورک پر 80 پروازوں کو موسمی حالات کی وجہ سے منسوخ کرنے کی اطلاع دی ہے۔دہلی ہوائی اڈے نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بتایا کہ پیر کی شب 10بجے کے بعد سے کیٹ-3 طریقہ کار پر عمل کیا جارہاہے ۔کیٹ-3 طریق کار کے دوران صرف وہی طیارے اور عملہ لینڈنگ اور ٹیک آف کر سکتے ہیں،جو انتہائی گھنے کہرے کی صورتحال میں استعمال کیا جاتا ہے۔ایئرلائن کمپنیوں نے مسافروں کے لیے ہدایات جاری کی ہیں کہ ہوائی اڈے روانہ ہونے سے قبل اپنی پرواز کی صورتحال ضرور معلوم کر لیں۔شدید دھند نے نئی دلی اور شمالی بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس سے فضائی ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی ہے اورپروازوں کی آمد ورفت تعطل کا شکار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button