بھارت

بھارت :سی جے پی کے آشوتوش رنکا سمیت 34 ارکان کی پولیس کیمپس میں بھوک ہڑتال

گوہاٹی:بھارتی ریاست آسام میںکاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے 35 ارکان نے پیر کے روز گوہاٹی میں پولیس کیمپس کے اندر غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کردی، وہ اپنی مسلسل حراست کے خلاف احتجاج اور فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھوک ہڑتال میں حصہ لینے والوں میں سی جے پی کے شریک کنوینر اور چیف ترجمان آشوتوش رنکا، مشرقی اور شمال مشرقی امور کے انچارج انکت بھاردواج، جوائنٹ سیکریٹری پریم پرکاش گولو اور آسام کے کوآرڈینیٹر ساحل سمیت دیگر ارکان شامل ہیں۔
پارٹی نے کہا کہ اس کے ارکان ایک طے شدہ پروگرام میں شرکت کے لیے جمع ہوئے تھے، تاہم پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا، جس کے باعث پروگرام منعقد نہ ہو سکا۔ پارٹی نے اتوار کی شام 5 بجے تک رنکا اور دیگر افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم مقررہ وقت گزرنے کے باوجود جب انہیں رہانہیں کیاگیا تو انہوں نے پولیس کیمپس کے اندر بھوک ہڑتال شروع کر دی۔
سی جے پی نے کہا کہ تمام 35 ارکان کی رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔ پارٹی نے حکام سے حراست کی وجوہات واضح کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کو قانونی اور جمہوری طریقے سے آگے بڑھائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button