جموں
جموں: لوگوں کا قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج مظاہرے

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے دراماں اور دراج دیہات کے مکینوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لوگوں نے ٹرنکا کے علاقے ڈرامان میں جمع ہوکر بجلی کی مسلسل لوڈ شیڈنگ اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور مسائل فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
دریں اثنا، یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو) کے بینر تلے بینک ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں جموں، سری نگر اور لیہہ بھر میں مظاہرے کیے






