مقبوضہ جموں و کشمیر
پلوامہ :بھارتی پولیس کا جماعت اسلامی کے رکن کے گھر پر چھاپہ

سرینگر:غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی پولیس نے جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے ایک رکن کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی قابض حکام نے میڈیاکو بتایا ہے کہ تلاشی کی کارروائی مقبوضہ علاقے میں آزادی پسندرہنمائوں اور ان کے حامیوں کے خلاف پرتشدد کارروائی کاحصہ ہے ۔چھاپے کے دوران بھارتی پولیس نے جماعت اسلامی کے رکن کے اہل خانہ کو ہراساں کیا اور تاریخی کتابیں، دستاویزات اور لیپ ٹاپ او ر موبائل فون ضبط کر لیے۔بھارتی پولیس نے آپریشن کے دوران متعدد افراد سے پوچھ گچھ بھی کی۔







