بھارت

بھارت :راجستھان میں مسلمانوں کے گھراوردکان مسمار کر دیے گئے

نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان کے قصبے چومو میں بی جے پی کی ہندوتوا حکومت نے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا کھلا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے مکانوں اوردکانوں کو منہدم کر دیا ہے جس سے مسلم کمیونٹی میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی انتظامیہ اور میونسپل کونسل کی جانب سے کی گئی اس کارروائی سے اقلیتوں کو اجتماعی سزا دینے اور قانون کے غیر مساوی نفاذ کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ مسماری کی کارروائی منصفانہ سماعت کے بغیر کی گئی جس میں انکے ذریعہ معاش اور گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔ایک دکاندار عبدالرحمن نے جس کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، بتایا کہ کارروائی تیزی سے کی گئی ، جونہی نوٹس دیے گئے ، اسی کے ساتھ بلڈوزر آگئے۔مسلم باشندے انہدام کے وقت اور مقصد پر سوال اٹھاتے ہیں۔مقامی رہائشی محمد سلیم نے بتایاکہ یہ اجتماعی سزا کی طرح لگتا ہے۔اگر پتھرائو ہوا ہے تو ملزمان سے نمٹیں۔ گھروں اور دکانوں کو کیوں تباہ کیا؟یہ واقعہ بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے جہاں اقلیتوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کو جواز فراہم کرنے کے لیے تجاوزات کے الزامات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ملبے کے پاس کھڑے متاثرہ خاندان اپنے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں اوریہ واضح ہے کہ چومو قصبے میں انصاف کاخون کیاگیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button