بھارت
بھارت میں مسیحی برادری پرکرسمس کے موقع پر وحشیانہ مظالم ڈھائے گئے، بشپ فریڈرک جون
کراچی:
بشپ فریڈرک جون نے کہا ہے کہ بھارت میں مسیحی برادری پرکرسمس کے موقع پر وحشیانہ مظالم ڈھائے گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بشپ فریڈرک جون نے کراچی میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کو جس طرح بھارت میں تنگ کیا جارہا ہے اس حوالے سے احتجاج ریکارڈ کراتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کرسمس پر سکیورٹی اداروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے بھارت میں مسیحیوں کو تحفظ فراہم کرنے پر زوردیا۔انہوں نے کہا کہ بین المذاہب کانفرنس خواہش نہیں بلکہ وقت کی ضرورت ہے، ایمان کوئی خاندانی وراثت نہیں ہوتا بلکہ یہ انسان کا ذاتی فیصلہ ہوتا ہے۔ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو یاد رکھنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔






