بھارت
نیپال: ہندو انتہا پسندوں کی مسجد میں لوٹ مار کے بعد کرفیو نافذ
کٹھمنڈو:
نیپال میں انتہاپسند ہندووں کی جانب سے مسجد میں لوٹ مار اور مسلمانوں کی املاک پر حملوں کے بعد سرحدی شہر برگنج میں کرفیو لگا دیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیپال اور بھارت کی سرحد پر واقع برگنج شہر دارلحکومت کٹھمنڈو سے ایک سو تیس کلومیٹر جنوب میں واقع ہے، جو تیل و دیگر اشیا کی درآمد اور نیپال و بھارت کے درمیان تجارت کے حوالے سے اہم شہرہے۔حکام کے مطابق شہر میں سڑک پرآنیوالوں یا مظاہرہ کرنیوالوں کو گولی مارنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ شہر میں ہندو انتہاپسندوں نے اتوار کو ایک مسجد میں لوٹ مار کی تھی جس پر مسلمانوںمیں شدید غم و غصہ پایاجاتاہے۔مسجد پر ہندوئوں کے حملے کے بعد شہر میں احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس اہلکار گلیوں میں گشت کر رہے ہیں۔







