بھارت

مدھیہ پردیش: زہریلا پانی پینے سے 18افراد ہلاک

اندور:
شائننگ انڈیا کی دعویدار مودی حکومت کے دور میں ریاست مدھیہ پردیش میں زہریلا پانی پینے سے ہلاکتوںکی تعداد بڑھ کر 18ہو گئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پانی کے بغیر زندگی کا تصور نہیں، مگر جب یہی پانی آلودہ ہو جائے تو پھر جل کو اجل بننے میں دیر نہیں لگتی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں متعلقہ اداروں کی غفلت اور نا اہلی کے باعث شہریوں کو آلودہ پانی فراہم کیا گیا، جس کو پینے کے بعد 18افراد اب تک ہلاک جبکہ متعدد کی حالت خراب ہے۔کئی روز تک مقامی میڈیا میں خبریں شائع ہونے کے باوجود متعلقہ حکام نے اس معاملے پر کوئی توجہ نہ دی، جس کے باعث 18 خاندان اجڑ چکے ہیں جب کہ کئی زندگی اور موت کی کشمکش میں ہسپتال میں
داخل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button