مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر مظفر آباد سے ملاقات

26جنوری کو یوم سیاہ کے حوالے سے احتجاجی پروگرام پرتبادلہ خیال

مظفرآباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے ایک وفد نے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر قریشی سے ملاقات کی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملاقات میں 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طورپر منانے کیلئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے احتجاجی پروگرام اور انتظامی پہلوئوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔
وفد نے بتایا کہ یومِ سیاہ کے موقع پر بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں،کشمیریوں کے استحصال اور ان پر سیاسی جبر کی جانب مبذول کروانا ہے۔اس موقع پر شہری فلاح و بہبوداور عوامی خدمات کی فراہمی سمیت متعدد اہم امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر منیر قریشی نے وفد کاخیرمقدم کیا اور یوم سیاہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی فلاح اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل کے موثر استعمال کاعزم ظاہر کیا ۔ملاقات رابطوں کے تسلسل اور باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔وفد میں حریت رہنما شیخ عبد المتین ،ذاہد اشرف ،سید گلشن احمد اور مشتاق السلام شامل تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button