مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ :بھارتی حکومت نے کنٹرول لائن کے اوڑی سیکٹر میں مزید 5سو بنکروںکی تعمیرکی منظوری دیدی

سری نگر: نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کی بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں کنٹرول لائن پر مزید 5سو بنکروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے اوڑی سیکٹر میں ایل او سی سے ملحقہ علاقوں کے لیے بنکرز کی منظوری دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا نے کہا کہ جہاں بنکر تعمیر کیے جائیں گے ان مقامات کی نشاندہی سب ڈویڑنل مجسٹریٹ اوڑی نے کی ہے۔انہوںنے کہا کہ پہلے مرحلے میں پانچ سو بنکر تعمیر کیے جائیں گے جن کی تعداد میں بعدازں مرحلہ وار اضافہ ہوگا۔
بھارت اوڑی کے علاوہ وادی کشمیر کے ضلع کپواڑہ جبکہ جموں خطے کے اضلاع میں بھی کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈی والے علاقوں میں اضافی بنکروں کی تعمیرکر رہا ہے ۔ بھارتی فورسز نے ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کی کارروائیاں بھی شروع کر دی ہیں۔بی جے پی حکومت نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پر فورسز کی تعداد میں ضافہ بھی کیا ہے جو اسکے جارحانہ عزائم کا عکاس ہے۔ بھارتی فوج کی سرگرمیو ں میں اضافے کی وجہ سے ان علاقوں کے رہائشیوں میں عدم تحفظ کا احساس مزید بڑھ گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button