مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ وادی کشمیر میںشدید ٹھنڈ جاری، 18تا21جنوری کے درمیان برفباری کی پیش گوئی


سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر مسلسل سردی کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے ریکاڈ کیا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کے محکمہ موسمیات نے مقبوضہ وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں 18سے 21جنوری کے درمیان برفباری کی پیش گوئی کی ہے جس سے موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے
۔ محکمہ نے یہ بھی کہا ہے کہ کئی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں بتدریج ضافہ ہوسکتا ہے تاہم سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ انتظامیہ ممکنہ برفباری کے پیش نظر الرٹ ہے اور اہم شاہراہوں سمیت اندرونی سڑکوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے ۔ عوام اور مسافروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ موسمی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں ، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے پیشگی تیاری رکھیں ۔ منگل کے روز مقبوضہ علاقے کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.9ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ سونمرگ وادی کا سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ منفی 7ڈگری تک گر گیا۔وادی کشمیر کے معروف سیاسی مقام گلمرگ میں منفی 3.5رریکارڈکیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button