مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموںوکشمیر: مختلف واقعات میں 3افراد کی جانیں چلی گئیں

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف واقعات میں ایک بھارتی پولیس اہلکار اور ایک طالب علم سمیت تین افراد کی جانیں چلی گئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے پولیس کنٹرول روم میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار حرکت قبل بند ہوجانے کے باعث چل بسا۔
ضلع اسلام آباد کے علاقے اچھہ بل سے مسرور احمد نامی ایک 34 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
دریں اثناءجموں خطے کے ضلع ڈوڈہ میں 12ویں جماعت کا ایک طالب علم ریونش شرما امتحان میں فیل کے بعد اپنے گھر میں مردہ پایا گیا۔بتایا جارہا ہے کہ طالب علم اقتصادیات کے مضمون میں ناکامی پر سخت دل برداشتہ تھا۔ بعد ازاں وہ مردہ پایا گیا۔







