بھارت
ہماچل پردیش : سابق بھارتی فوجی کا کشمیری محنت کش کیساتھ بہیمانہ برتاﺅ

شملہ :بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ایک سابق فوجی نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ایک محنت کش کو نہایت بہیمانہ برتاﺅ کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد ایوب نامی کشمیری سردیوں کے موسم میں شالیں اوردیگر گرم کپڑے فروخت کرنے کے لیے ہماچل پردیش آیا تھا۔ سابق بھارتی فوجی کے ہاتھوں محمد ایوب کی تذلیل کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو ئی ہے۔ ویڈیو میں سابق فوجی کو یہ ہرزہ سرائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے” میں نے کشمیر میں تیرہ برس نوکری کی ہے ، آپ لوگ فوج پر پتھراﺅ کرتے ہیں ، آپ کو یہاں آنے کی اجازت کس نے دی ہے ، آپ کس طرح یہاں آسکتے ہیں ۔“ایوب جواب دیتا ہے ”میں ایک غریب آدمی ہوں اور یہاں روزی روٹی کمانے آیاہوں۔میں نے یہاں رہنے اور کام کرنے کی اجازت لے رکھی ہے اور میرے پاس تمام قانونی دستاویزات ہیں۔“






