مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں : بھرتی مہم کے امیدواروں کا فہرست سے نام غائب ہونے پر احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں کے اکھنور روڈ پر ایک بھرتی مہم کے امیدواروں پر اس وقت شدید لاٹھی چارج کیا جب انہوں نے فہرست سے اپنے نام غائب پائے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی بھرتی مہم کے سلسلے میںدور دراز کے علاقو ں سے آئے ہوئے سینکڑوں امیدواروں کے نام فہرست سے پراسرار طور پر غائب تھے جس پر انہوںنے احتجاج شروع کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا ایک منصوبہ بند سازش کے تحت کیا گیا ہے جسکا مقصدباہر کے لوگوں کو نوازنا اور مقامی نوجوانوں کو محروم رکھنا ہے۔
انہوں نے سڑک پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل پڑا۔ اس دوران پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر انہیں منتشر کرنے کیلئے شدید لاٹھی چارج کیا۔





