بھارت

الیکشن کمیشن رائے دھندگان کا استحصال کر رہا ہے، راہول گاندھی

نئی دلی:بھارت میں کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے الیکشن کمیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ”ووٹ چوری ملک دشمنی کی حرکت ہے“۔ ا نہوں نے کہا کہ لیکشن کمیشن نفسیاتی حربے اختیار کرتے ہوئے شہریوں کا استحصال کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ”ایکس“ پر میڈیا کی ایک رپورٹ شیئر کی جس میں کہاگیا تھا کہ حزب اختلاف اور رائے دھندگان سیاہی کے مٹتے نشانات پر شدید اعتراض کر رہے ہیں ۔ راہول گاندھی نے لکھا لوگوں کا جمہوریت پر سے بھروسہ اٹھ چکا ہے، ووٹ چوری ملک دشمنی کی حرکت ہے ۔
ریاست مہاراشٹرکے علاقے ہلدی کے انتخابات میں استعمال کی گئی سیاہی کے معیار پر سوالات اٹھے ہیں۔ حزب اختلاف نے کہا ہے کہ رائے دھندگان کی انگلی پر لگایا جانے والا نشان آسانی سے مٹ رہا ہے اور بوگس ووٹنگ کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button