مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر، جموں میں دو افراد پراسرار طور پر مردہ پائے گئے

جموں:غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے جموں کے اکھنور اور بیلی چرانہ کے علاقوں میں دو افراد الگ الگ واقعات میں پراسرار طور پر مردہ پائے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 46 سالہ انجو دیوی زوجہ یش پال کو اکھنور میں ان کے گھر پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جنہیں فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
ایک دوسرے واقعے میں بیلی چرانہ کے لین نمبر 4 میں تقریباً 45 سالہ ایک نامعلوم شخص بے ہوشی کی حالت میں ملا جسے بھی گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں لے جایا گیا، تاہم وہ بھی دم توڑ چکا تھا۔دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ موت کی وجوہات جاننے کے لیے قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button