مقبوضہ جموں و کشمیر

کشتواڑ آپریشن کے دور ان حملے میں جے سی او سمیت 8 بھارتی فوجی زخمی

جموں:بھارت کے غیرقانونی زیرِقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں محاصرے اور تلاشی آپریشن کے دوران ایک حملے میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر(جے او سی) سمیت کم از کم آٹھ بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ اہلکار چناب ویلی کے چھاترو علاقے کے سونر جنرل ایریا میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران دستی بم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔ بھارتی فورسز کے حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں محاصرہ مزید سخت کرنے کیلئے بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)اور اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کے اہلکاروں پر مشتمل اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ۔بھارتی فوج کے وائٹ نائٹ کور کی جانب سے اس کارروائی کو ”آپریشن تراشی ـون”کا نام دیا گیا ہے جو ہفتے کے روز شروع کیا گیا۔ آپریشن کی اس کارروائی میں جدید نگرانی کے آلات، جن میں ڈرونز اور سونگھنے والے کتے شامل ہیں

دریں اثنا، بھارتی فوج کے زیرِانتظام ولیج ڈیفنس گروپ (وی ڈی جی) کے ایک رکن نے نوشہرہ علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت کو جواز بنا کر بلااشتعال فائرنگ کی۔

ادھر جنوبی کشمیر کے اسلام آباد ضلع میں گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) کے جنگلات منڈی علاقے میں ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی، جس کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button