آزاد کشمیر

محمدمقبول بٹ کا42واں یوم شہادت ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، لبریشن فرنٹ ا

اسلام آباد:
جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے معروف آزادی پسند رہنماء محمد مقبول بٹ کا بیالیسواں یوم شہادت ملی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ فروری کے مہینے کو ماہ مقبول سے منسوب کیا جائے گا اور اس دوران شہید مقبول بٹ کی جدوجہد، قربانی اور افکار و نظریات ک اجاگر کیاجائے گااور بھارت سے ان کے جسد خاکی کی واپسی کا مطالبہ دھرایا جائے گا۔انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے 11فروری کوعام ہڑتال کرنے جبکہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل کی ۔ لبریشن فرنٹ کے قائم مقام چیئرمین راجہ حق نواز خان نے پارٹی کارکنان کو محمد مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔انہوں نے بیرون ریاست کشمیریوں سے ریاست جموں کشمیر پر ناجائز قبضے اور بھارتی جبرواستبداد کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی۔ ترجمان نے کہاکہ برطانیہ، یورپ اور امریکہ میں مقیم کشمیریوں سے بھارتی سفارتخانوں کے سامنے احتجاجی مظاہروں میں بھارتی حکومت سے مقبول بٹ شہید اور افضل گورو شہید کی میتوں کی نئی دلی کی تہاڑ جیل سے واپسی کا مطالبہ دہرایا جائے گا۔انہوں نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی ، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نصرین کو مجرم قرار دیئے جانے کی شدید مذمت کی ۔ترجمان نے 21جنوری1990کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں گائو کدل میں شہید ہونیوالے کشمیریوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اورشہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھن کے عزم کا اعادہ کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button