بھارت

بھارت :مودی کی ریاستی سرپرستی میں اقلیتوں اور مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری

اسلام آباد :
بھارت میں مودی حکومت کی ریاستی سرپرستی میں اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم محض انفرادی واقعات نہیں بلکہ ایک منظم سیاسی اور نظریاتی رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی جریدے دی وائر کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا نظریے کے تحت منظم انداز میں شدت پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے، جسے ناقدین مودی حکومت کی سیاسی حکمتِ عملی قرار دے رہے ہیں۔بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم محض انفرادی واقعات نہیں بلکہ ایک منظم سیاسی اور نظریاتی رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ دی وائر کا کہنا ہے کہ ہندو انتہا پسند عناصر مذہب کے نام پر غریب مسلمانوں کو کھلے عام تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، جبکہ ریاستی ادارے اکثر خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں۔بی جے پی سے وابستہ کئی رہنما اور کارکن مسلمانوں کو غدار قرار دینے یا نفرت انگیز بیانات دینے میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مودی حکومت اپنی بدعنوانی اور سنگین کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے ہندوتوا کے نام پر سیاست کر رہی ہے۔ ہندوتوا پسند عناصر جھوٹ، فریب اور مذہبی نعروں کے ذریعے اربوں روپے کی مالی بدعنوانیوں میں ملوث رہے ہیں، تاہم گودی میڈیا ان حقائق کو عوام کے سامنے لانے میں ناکام رہا ہے۔ دی وائر کے مطابق بی جے پی اکثر مسلمانوں پر حملوں کا الزام خود متاثرین پر ڈال دیتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جاری پرتشدد پالیسیاں مذہبی آزادی، انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اور یہ صورتحال نہ صرف بھارت کے اندر بلکہ عالمی سطح پر بھی تشویش کا باعث بنتی جا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button