مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: بھارتی پیراملٹری اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

یونیورسٹی ملازم کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد، کارحادثے میں تین افراد زخمی

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف کی 60ویں بٹالین کا اہلکار جاکشن آج شہر کے علاقے پانتھا چوک میں واقع اپنے کیمپ میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
اہلکار کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثنا، جموں یونیورسٹی کے ایک ملازم بلوان سنگھ کی لاش آج صبح یونیورسٹی کیمپس کے اندر ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔
ضلع ادھمپور کے علاقے پھلتا کے قریب ایک کار حادثے کا شکار ہونے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button