مقبوضہ جموں و کشمیر

وادی کشمیر میں مختلف مقامات پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

سرینگر:غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں وادی کشمیر کے متعدد مقامات پر تیز ہوائوں کے باعث جنگلات میں لگی آگ بھڑک اٹھی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ تیز رفتار ہوائوں کے باعث کئی علاقوں بالخصوص جنوبی کشمیر میں جنگل کی آگ تیزی سے پھیل رہی ہیں۔کولگام کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد اشرف نے کہا ہے کہ اسلام آباد ضلع میں دو مقامات منزمہ اور ویریناگ پر جنگلات میں آگ بھڑک رہی ہے جبکہ کولگام ضلع کے تین مقامات بشمول لامر، اکھل اور پرانال آگ سے متاثر ہوئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button