بھارت

یورپی یونین اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر امریکا کی کڑی تنقید

واشنگٹن:
یورپی یونین اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کڑی تنقید کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اے بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پرسخت ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپ نے اسی بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کیا ہے جس کی وجہ سے پورے بلاک کو روس کے ساتھ یوکرین جنگ میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کر کے بالواسطہ طور پر روس یوکرین جنگ کو فنڈ کر رہا ہے۔ یورپ براہِ راست روس سے توانائی کی خریداری کم کرچکا ہے لیکن بھارت میں ریفائن ہونے والی روسی تیل کی مصنوعات خرید کر اب بھی ماسکو کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔بھارت کی مکاریوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بڑی مقدار میں تیل خریدکر بھارت روس کو مالی طورپر فائدہ پہنچارہاہے۔ امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ روسی خام تیل بھارت جاتا ہے، وہاں ریفائن ہوتا ہے اور پھر یورپی ممالک وہی مصنوعات خرید لیتے ہیں جس سے یوکرین کے خلاف جنگ کے لیے روس کو پیسہ فراہم ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے روسی تیل خریدنے پر بھارت پر 25فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا ہے جبکہ یورپ نے اسی دوران بھارت کے ساتھ بڑا تجارتی معاہدہ کر لیا ہے۔بیسنٹ نے کہاکہ امریکا نے روس کی توانائی تجارت کو کمزور کرنے کے لیے یورپ سے کہیں زیادہ قربانیاں دی ہیں اور واشنگٹن یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button