پاکستان

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس

 

اسلام آباد: وفاقی وزیرامور کشمیرو گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ہمیشہ کی طرح بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اور پاکستانی قوم کشمیریوں کے ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی حمایت کا اظہار کرے گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر امیرمقام نے یوم یکجہتی کشمیر کے لیے بین وزارتی اور بین الصوبائی رابطہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ظلم و بربریت کی وجہ سے ہزاروں کشمیری شہید اور ہزاروں بھارتی جیلوں میں قیدہیں اور ہزاروں کی تعداد بچے یتیم ہوگئے ہیں ۔کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم یوم یکجہتی کشمیر اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائے گی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سمیت تمام بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہی ہے۔انجینئر امیر مقام نے تمام پارلیمانی جماعتوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے کہا کہ وہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھر پورشرکت کریں تاکہ بھارت کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیر کاز پر متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اس وقت تک سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا جب تک وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ،وفاقی سیکریٹری امور کشمیرو گلگت بلتستان ظفر حسن، ایڈیشنل سیکرٹری امور کشمیر وگلگت بلتستان کامران رحمان خان، اورجوائنٹ منور حسین نے بھی اجلاس میںشرکت کی۔ اجلاس میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ہونے والی آئندہ تقریبات کے حوالے سے جامع لائحہ عمل پر تبادلہ خیال اور جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزارتوں، چاروں صوبائی حکومتوں بشمول آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان نے اجلاس کو یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button