مقبوضہ جموں و کشمیر

سونمرگ میں گرنے والے بڑے برفانی تودے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر کے پہاڑی سیاحتی مقام سونمرگ کے علاقے سربل ایک بڑا برفانی تودے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے 11اضلاع میں برفانی تودے کی وارننگ جاری کی ہے جس میں ضلع گاندربل کے 2000میٹر سے زائد بالائی علاقے بھی شامل ہے۔منگل کی رات سوادس بجے کے قریب بجے گرنے والے تودے کی ویڈیو میں ہوٹلوں اور رہائشی عمارتوں کی طرف بھاری مقدار میں برف گرتے ہودئے دکھائی گئی ہے ۔ خوش قسمتی سے، واقعے میں کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔شدید برف باری کی وجہ سے سرینگر جموںہائی وے کی بند ش اور سرینگر ہوائی اڈے سے تمام پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے وادی کشمیر کا بیرونی دنیا سیرابطہ منقطع ہے اورمتعدد سیاح وادی کشمیر میں پھنسے ہوئے ہیں۔ بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے ضلع ڈوڈہ میں بھدرواہ-چمبا روڈ کے ساتھ چترگلہ پاس پر پھنسے ہوئے 40بھارتی فوج کے اہلکاروں کو بچایاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button