بھارت

اتراکھنڈ :ہندو توا غنڈوں کا کشمیری نوجوان پر وحشیانہ تشدد

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہندو توا غنڈوں نے ایک 16 سالہ کشمیری محنت کش کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاجسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری شال فروخت کر کے روزی روٹی کمانے والے نوجوان پر غنڈوں نے بلا وجہ حملہ کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ نوجوان کو گہرے زخم آئے ۔ اسے بعدازاں ہسپتال میں 15ٹانکے لگائے گئے۔ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے ۔
نوجوان کے اہل خانہ کا کہنا ہے انکے پیارے کو صرف اس کی کشمیری شناخت کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔
یاد رہے کہ اتراکھنڈ، اتر پردیش، ہماچل پردیش ہریانہ سمیت بھارتی ریاستوں میں کشمیری طلباء، تاجروں وغیرہ کو ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر نشانہ بنائے جانے کی کارروائیوں کا سامنا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button