بھارت
ممبئی میں روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ

ممبئی: اتوار کی صبح ممبئی کے علاقے جوہو میں نامعلوم افراد نے فلمساز روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر چار گولیاں چلائیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور حکام نے بتایا کہ سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔جوہو پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیمیں ملزم کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہیں۔ فرانزک لیب کی ٹیم نے شواہد اکٹھے کیے اور ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ روہت
شیٹی کے جو”گول مال “،” سنگھم “اورشارخ خان کی ”چنئی ایکسپریس“ جیسی فلموں کی ہدایت کاری کے لیے جانے جاتے ہیں ، اس واقعے کے دوران گھر پر موجود ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔






