مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس کا کشمیری سیاسی نظربندوں کی بھارتی جیلوں سے مقبوضہ کشمیر منتقلی کا مطالبہ

سرینگر:
بڑے پیمانے پرکشمیریوں کی بھارتی جیلوں میں مسلسل غیر قانونی نظربندی پر سیاسی رہنمائوں کی طرف سے تشویش کاسلسلہ جاری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے الطاف کلو نے جموں میں قانون ساز اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بھارتی جیلوں میں قید کشمیری سیاسی نظربندوں کی فوری مقبوضہ علاقے منتقلی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی بھارت کی دوردراز جیلوں میںنظربندی غیر انسانی اور ان کے اہلخانہ کیلئے اجتماعی سزا کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے بارہا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے کشمیری سیاسی نظربندوں کو ان کے آبائی علاقوں کی جیلوں میں منتقلی کا مطالبہ کیاہے ۔الطاف کلو نے کہاکہ کشمیری نظربندوں کو انسانی بنیادوں پربھارت سے جموں اور کشمیر کی جیلوں میں واپس لایا جانا چاہیے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ بھارت کی جیلوں میں قید کشمیری نظربندوں سے ملاقات کیلئے ان کے اہلخانہ کو سینکڑوں کلومیٹر سفر کرنا پڑتاہے جو کہ ان کیلئے اجتماعی سزا کے مترادف ہے۔الطاف کلو نے مجوزہ بجبہاڑہ-پہلگام ریلوے لائن پروجیکٹ کی بھی مخالفت کی اور اسے غیر ضروری اور عوامی مفاد کے خلاف قرار دیا۔نیشنل کانفرنس کے رہنماء نے جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے اپنی پارٹی کے دیرینہ مطالبے کو دہرایا اور بھارت کے اگست 2019کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button