مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مختلف مقامات پر چھاپے

جموں:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سابق وزیر جتندر سنگھ کی رہائش گاہ سمیت مقبوضہ علاقے میں مختلف مقامات پرچھاپے مارے ہیں تلاشی لی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے سرینگر میں چھ اور جموں کے دو علاقوں میں ‘منی لانڈرنگ’ کی تحقیقات کے سلسلے میں چھاپے مارے ہیں ۔ یہ کارروائیاں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ (پی ایم ایل اے)کے تحت کی گئی ہیں ۔ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے جتندر سنگھ المعروف بابو سنگھ سمیت 12ملزمان کے خلاف حال ہی میں حوالا فنڈنگ کیس میں چارج شیٹ دائر کی ہے ۔بابو سنگھ کو اپریل 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا،بعدازاں عدالت نے ان کی درخواست ضمانت منظور کر لی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button