بھارت

مدھیہ پردیش: دو گاؤں میں مسلم خاندانوں کا بائیکاٹ کا اعلان

بھوپال:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بالا گھاٹ کے دو گاؤں گھوٹی اور نندورہ میں ہندوئوںنے وہاں رہنے والے دس مسلمان خاندانوں کے سماجی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ان سے کوئی تعلق نہیں رکھا جائے گا اور ان سے کوئی سامان نہیں خریدا جائے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بائیکاٹ ان مسلمان خاندانوں کے خلاف کیاگیاہے جن کے ارکان پر الزام ہے کہ انہوں نے 27 اور 28جنوری کو ہندو مذہبی اجتماع کے دوران ماحول خراب کرنے کی کوشش کی۔مقامی انتظامیہ نے واقعے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گائوں میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظرسخت نگرانی کی جارہی ہے اور مرکزی وزارت داخلہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے کہاہے کہ حالات معمول پر آنے تک پولیس کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی اور کسی بھی تشدد یا تصادم کی اجازت نہیں دی جائے گی۔احتجاج کے دوران مسلمانوں نے الزام لگایا کہ ریاستی اہلکار اور انٹیلی جنس ایجنسیاں واقعے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی سرپنچ، ضلع کونسل سیکریٹری اور پنچایت کے بعض ممبران نے متنازع بیانات دیے، جس سے دونوں فرقوں کے درمیان کشیدگی اور بڑھ گئی

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button