مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میںکے ایم سی ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج

سرینگر : غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے یر التواءتنخواہیں فوری طور پر جاری کرنے اور ڈیلی ویجرز کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ انہیں کئی مہینوں سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیںجس سے وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ماضی میں دی گئی یقین دہانیوں کے باوجود حکام نے ان کی اپیلوں کو نظر انداز کیا۔احتجاج میں حصہ لینے والے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کارکنوں نے اپنی ریگولرائزیشن کے لیے واضح پالیسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال نے ہزاروں خاندانوں کو بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کرنے پر مجبور کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں تاخیر سے کرایہ، اسکول کی فیس اور گھریلو اخراجات ادا کرنے کی ان کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔مظاہرین نے کہا کہ میونسپل ملازمین سرینگر میں شہری خدمات کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن ان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیاجارہا ہے۔ ملازمین نے کہاکہ ہم شہر کو چلارہے ہیں پھر بھی ہمارے اپنے ذریعہ معاش کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پر فوری توجہ نہ دی گئی تو آنے والے دنوں میں احتجاج میں شدت لائی جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button