مقبوضہ جموں و کشمیر

اسلام آباد کے امام بارگاہ پر خودکش حملہ انتہائی تکلیف دہ اور قابلِ مذمت ہے: میرواعظ

سرینگر : غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ایک امام بارگاہ میں جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے خودکش حملے کو انتہائی دردناک اور قابلِ مذمت قراردیا جس میں تیس سے زائد نمازی شہید ہوئے تھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم”ایکس“ پر ایک بیان میں کہا کہ اس نوعیت کا خونریز سانحہ وہ بھی عبادت گاہ میں نہایت افسوسناک اور اضطراب انگیز ہے اور پوری ا±مت کے لیے باعث تکلیف اور ایک لمحہ فکریہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ میری دلی ہمدردیاں اور دعائیں شہداءکے لواحقین کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اس کربناک صورتحال میں امن، صبر اور اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button