لداخ

لداخ کو ریاست کا درجہ دینے سے بھارت کے انکار کے بعد نئے احتجاجی مظاہروں کا خدشہ

لہہ:لداخ میں لہہ ایپکس باڈی (LAB) کے شریک چیئرمین چیرنگ ڈورجے لاکروک نے کہاہے کہ مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے لداخ کو ریاست کا درجہ نہ دینے یا چھٹے شیڈول میں شامل نہ کرنے کا اشارہ دیا ہے جس سے خطے میں احتجاجی مظاہروں کی نئی لہر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی میں بھارت کی وزارت داخلہ کے زیر اہتمام ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیرنگ درجے نے مذاکرات کوغیر نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ مودی حکومت لداخی عوام کے بنیادی مطالبات کو تسلیم کرنے سے انکارکررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقامی رہنماو¿ں کی جانب سے سیاسی حقوق اور آئینی ضمانتوں کے بار بار مطالبات کے باوجودمودی انتظامیہ کا یہ موقف سامنے آیا ہے جس سے خطے کے سیاسی مطالبات کوتسلیم کرنے میں بھارتی حکومت کی مسلسل ہٹ دھرمی کی عکاسی ہوتی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے بھارت کے زیر قبضہ علاقے میں بڑے پیمانے پراحتجاجی مظاہرے شروع ہونے کا امکان ہے۔لداخ کے لوگوں اور سول سوسائٹی کے رہنماو¿ں نے غصے اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ریاستی حیثیت سے مسلسل انکار موجودہ تناو¿ کو بڑھا سکتا ہے اور سیاسی حقوق کے مطالبات کو منوانے کے لئے منظم احتجاج کا باعث بن سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button