مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ عمر فاروق کا باصلاحیت گرافک ڈیزائنر طاہر رشید کے انتقال پر اظہار رنج و غم

سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میرواعظ عمر فاروق نے باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے گرافک ڈیزائنر طاہر رشید کے ایک حادثے میں انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ طاہر رشید ایک باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے گرافک ڈیزائنر تھے جو میرواعظ فائونڈیشن کے سالانہ کیلنڈر پر کام کرنے والی ٹیم کے ساتھ قریبی طور پر وابستہ تھے۔طاہر کی تخلیقی صلاحیتوں، لگن اور اپنے کام سے مخلصانہ وابستگی کو یاد کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ ایک ایسے باصلاحیت اور ہونہار نوجوان کو المناک حادثے میں کھو دینا انتہائی دل خراش ہے۔ فاونڈیشن کے تخلیقی منصوبوں، خصوصا سالانہ کیلنڈر میں ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ قدر و تحسین کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم طاہر کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر، حوصلہ اور ہمت عطا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button