مقبوضہ جموں و کشمیر

شوپیاں :پانی کی شدید قلت کے خلاف مظاہرے

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع شوپیاں کے علاقے بونگام کے رہائشیوں نے پینے کے پانی کی جاری قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خواتین اوربچوں سمیت سینکڑوں لوگوں نے علاقے کی مرکزی سڑک بلاک کر دی ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ دو ہفتوں سے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔انہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر قابض انتظامیہ کیخلاف نعرے درج تھے ۔ انہوں نے عوام دشمن پالیسیوںپر انتظامیہ کیخلاف نعرے بھی لگائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوںنے کئی مرتبہ انتظامیہ کی توجہ پانی کے مسئلے کی توجہ دلائی لیکن اس نے کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے بچے بیمار ہو رہے ہیں ، ہم شدید گرمی میں میلوں دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔
مظاہرین نے انتظامیہ کو خبر دار کیا کہ اگر اس نے پانی کی سپلائی بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے تو وہ اپنے احتجاج میں شدت لائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button