بھارت

مودی حکومت نے ملک کو امریکہ کے پاس گروی رکھ دیا ہے، کانگریس

نئی دلی: کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے بھارت امریکہ تجارتی معاہدے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت نے ملک کے مفادات کو نظر انداز کیا ہے اور عوام کے ساتھ دغا باززی کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ملکار جن کھرگے نے کہا کہ اس معاہدے کے ذریعے م ملک کے اسٹراٹیجک مفادات کو قربان کیا گیا ہے ، مودی حکومت امریکہ کے آگے بے بس ہو گئی اور ملک کو حوالے کر دیا ہے۔ کانگریس صدرنے سماجی رابطوں کی سائٹ ”ایکس “ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ بی جے پی حکومت اب معاہدہ کر کے پھنس گئی ہے ، وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے مفادات کو امریکہ کے پاس گروی رکھ دیا ہے جس کا ملک کی معیشت پر اثر پڑے گا۔
انہوںنے کہا کہ امریکہ نے روس کے تیل کی خریداری نہ کرنے کی بھی پابندی عائد کی ہے جو ہماری خود مختاری کے مغائر ہے۔کانگریس صدر نے مزید کہا کہ روس سے تیل کی خریداری نہ کرنے کی شرط پر ہی ٹیرف میں مزید 25فیصد کمی کی گئی ہے ، مودی حکومت نے ملک کے اقتدار اعلیٰ کو بھی نقصان پہچایا ہے اور کسانوں اور ملک کی معیشت پر توجہ دینے کے بجائے امریکی دباﺅ میں آکر خود کو اسکے سپرد کر دیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button