بھارت

منی پور :پیرا ملٹری بی ایس ایف گاڑی میں آگ لگ گئی۔ گولہ بارود پھٹ گیا

امپھال: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں پیرا ملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے قافلے کی ایک گاڑی میں آگ لگ گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع امپھال میں بی ایس ایف کی ایک گاڑی میں آگ لگ گئی جس سے گاڑی میں موجود گولہ باردد پھٹ گیا۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ گاڑی میں گیس سلینڈر بھی تھے ۔ دھماکوں کو آواز دور دور تک سنی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ فنی خرابی یا چنگاری سے لگی ہے۔ تاہم ابھی تک آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
دریں اثنا بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکار مہادیو دادا نذیرنے ضلع کے انڈا پور میںایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button