بھارت

راجستھان : بی جے پی غنڈو ں کا کاکروچ جنتا پارٹی کے ارکان پرحملہ، موبائل فون توڑ دیے

جئے پور:ریاست راجستھان میں بی جے پی غنڈوں نے کاکروچ جنتاپارٹی ( سی جے پی) کے کارکنوں پر حملہ کیا، انکی گاڑیوں کونقصان پہنچایا اور موبائل فون توڑ دیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پارٹی کے معاون کنوینر آشوتوش رانکا نے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے راجستھان حکومت کو سخت تنقیدکا نشانہ بنایا۔سی جے پی ریاست کے علاقے کنور پورہ میں سرکاری سکول کا معائنہ کرنے گئی تھی تاہم تنظیم کے کارکنوں کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی بی جے پی کے غنڈے پہنچ گئے تھے جنہوں نے سی جے پی والوں پرحملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک کارکن کابازوتوٹ گیا ، سی جے پی کارکنوں پرپتھرائو بھی کیا گیا ، ایک خاتوں رکن پربھی تشددکیا گیا۔آشوتوش نے واقعہ کو راجستھا ن میں جمہوریت کیلئے تاریک دن قرار دیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے حکومت کو48گھنٹے کا الٹی میٹم دیا، انہوںنے کہاکہ حکومت نے سرکاری سکولوں کا معائنہ روکنے کاجوحکمنامہ جاری کیاہے اسے بھی واپس لیا جائے اور اگر مطالبات فوری طور پر تسلیم نہ کیے گئے تو سی جے پی راجستھان میں احتجاجی تحریک چلائے گی۔ انہوںنے کہا کہ اس بار لڑائی محض سکولوں تک محدودنہیں رہے گی بلکہ ہم ریاستی وزیر تعلیم مدن دلاورکے استعفے کا بھی مطالبہ کریں گے۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی والوں نے ہماری خواتین کارکنوں کوبھی نہیں چھوڑا لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button