بھارت

بھارت : بی جے پی حکومت نے قومی ترانہ سے قبل وندے ماترم لازمی قرار دیا

اقدام مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی دانستہ کوشش ، کانگریس رہنما

نئی دلی:بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت نے قومی ترانہ سے پہلے قومی گیت وندے ماترم کو لازمی قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ قومی گیت وندے ماترم اور قومی ترانہ جن گن من کو جب بھی ملاکر گایا جائے یا بجائے جائے تو بنکم چندر چٹر جی کا تحریر کردہ قومی گیت وندے ماترم کے تمام چھ بند پہلے گائے جائیں ۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ سرکاری تقریبات جیسے صدر جمہوریہ کی آمد ، ترنگا لہرایا جانا اور گورنروں کے خطاب میں 3منٹ 10سیکنڈ کے قومی گیت کے تمام چھ بند گائے جائیں۔ حکمنامے میں کہا گیا کہ جب قومی گیت اور قومی ترانہ کو گایا یا بجائے جائے تو قومی گیت پہلے گایا یا بجایا جائے ۔ یہ دونوں گیت گانے یا بجائے کے وقت لوگوں کو کھڑا رہنا چاہئے ۔ سکولوں میں کام کا آغاز قومی گیت بجانے سے ہوناچاہیے۔
کانگریس کے رہنما ھسین دلوائی نے وزارت داخلہ کے حکمنامے کو کڑی تقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جبر اور غلط ہے ۔انہوںنے کہا کہ یہ مسلمانوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کی کوشش ہے ۔انہوںنے کہا کہ وندے ماترم کا ابتدائی حصہ ملک سے متعلق ہے لیکن بعد کے حصے دیوی دیوتاﺅںکے بارے میں ہیں ،یہ سیکولر ملک ہے ۔ مسلمان وندے ماترم کے پہلے بند کی مخالف نہیں کرتے لیکن تمام چھ بند کو لازمی قرار دینا مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش ہے۔
عالم دین مولانا کلب جواد نے کہا کہ آزادی ہونی چاہیے اور کسی فیصلے کو کسی پر مسلط کرنے کی کوشش نہیںکرنی چاہیے ۔ لوگوںکو آزادی ہونی چاہیے کہ وہ وندے ماترم کو گانا چاہتے ہیں یا نہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ بنکم چندر چٹر جی نے وندے ماترم انگریزوں کے دور میں لکھا تھا اور اصل میں یہ سامراجی حکمرانوں کے خلاف ایک پیغام تھا ، یہ گیت انگریزوں کیلئے تھا ، بھارت یا بھارتیوں کیلئے نہیں لہذا ہر ایک کے لیے اسے لازمی قراردینا اچھا نہیں ، اسے گانے یا نہ گانے کی آزادی ہونی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button