بھارت

منی پور: مسلح افراد کے حملے میں ناگا ویلج گارڈ ہلاک

امپھال:شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں ایک حملے میں ناگا ولیج گارڈز کا ایک رکن ہلاک ہو گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ویلج گارڈ جمعہ کو علی الصبح ضلع اکھرول کے گائوں سینکی تھی کے قریب مسلح افرادکی بھارتی فورسز کی گشتی پارٹی پراچانک حملے میں ہلاک ہوا۔ہلاک ہونے والے گارڈ کی شناخت ہورشوکمی جمانگ کے طور پر ہوئی ہے جو ضلع کامجونگ کے گائوں چھترک کھلن کا رہائشی تھا۔
ادھرتانگھکھول ناگالونگ نے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ ناگا ولیج گارڈز کے ارکان پر جو سراراکھونگ کے قریب تعینات تھے گشت کے دوران حملہ کیاگیا ۔ حملے میں جمنگ موقع پر ہی مارا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button