مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز نے آزادی کے حق میں پوسٹ کرنے پردونوجوانوں کو گرفتار کر لیا

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر نے سوشل میڈیا پر آزادی کے حق میں پوسٹ کر نے پر سرینگر سے دو کشمیری نوجوانوں کوگرفتار کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی آئی کے اہلکاروں نے بھارتی پیراملٹری اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر کے علاقوں خواجہ باغ، ملورہ اور نوگام گھر گھر چھاپوں کے دوران 17سالہ ہاشم مشہود لون اور 15سالہ محمد حاذق آہنگر کو گرفتار کیا۔ دونوں سے سخت پوچھ گچھ کی گئی اورانہیں ہراساں کیاگیا ۔ انہیں خبرادر کیاگیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو اجاگر کرنے اور بھارتی تسلط سے آزادی سے متعلق مواد اور ویڈیوز شیئر کرنے سے باز رہیں۔قابض حکام نے دونوں نوجوانوں کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں آزادی اظہار پر کڑی قدغن عائد ہے ۔
ادھرضلع سانبہ کے علاقے رام گڑھ میں پراسرار طورپر ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔






