بی جے پی نے 335کروڑ روپے ہتھیانے کے لیے سی بی آئی اور محکمہ ٹیکس کااستعمال کیا: رپورٹ
نئی دہلی:بھارتی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے سی بی آئی اورمحکمہ انکم ٹیکس کو استعمال کرکے کم از کم 33کارپوریٹ کمپنیوں کو پارٹی کو335کروڑ روپے عطیہ دینے پر مجبور کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ ان کمپنیوں پر سی بی آئی اورمحکمہ انکم ٹیکس کے ذریعے چھاپے مارے گئے اور نام نہاد مالی بے ضابطگیوں کے نوٹسز جاری کئے گئے اور مزید قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے عطیات دینے پر مجبورکیا گیا۔ناقدین نے اس عمل کوسیاسی بھتہ خوری کا نام دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈروں نے بھی فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے تفتیشی ایجنسیوں کا استعمال کرنے پر بی جے پی کی مذمت کی ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا ردعمل سے بھرا ہوا ہے، صارفین نے مودی حکومت کو ایک جائز انتظامیہ کے بجائے ”وصولی گینگ”چلانے کا الزام لگایا۔ ان الزامات سے سیاسی اور مالی فائدے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غلط استعمال پرسوالات اٹھ رہے ہیں۔بی جے پی نے ابھی تک الزامات کا جواب نہیں دیا جبکہ اپوزیشن جماعتیں اس معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔