مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: کمیونٹی ہیلتھ ورکروں کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کمیونٹی ہیلتھ ورکروں نے مطالبات کے حق میں سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایکریڈیٹیڈ سوشل ہیلتھ ایکٹیوسٹ (آشا) تنظیموں سے وابستہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد شہر میں جمع ہوئی اور کم از کم اجرت ایکٹ کے نفاذ اور مناسب معاوضے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے قابض حکام کے خلاف شدید نعرے لگائے ۔ انکا کہنا تھا کہ انتظامیہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود انکے مطالبات پورے کرنے میں ناکام ہے۔
احتجاجی ورکروں نے کہا کہ وہ برسوں سے پسماندہ دیہی علاقوں میں نچلی سطح پر صحت کی ضروری خدمات انجام دے رہے ہیں اور انہوںنے صحت عامہ کے نظام کو مضبوط بنانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے لیکن اسکے باوجود وہ ملازمت کے تحفظ کے فقدان کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے انہیں کم از کم اجرت کے دائرے میں لانے میں ناکامی انکے لیے سخت ذہنی تناﺅ کا سبب ہے ، وہ انتہائی کم اعزازیہ پر کام کرنے پر مجبور ہیں اور جب تک انکے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button