بھارت

پاکستان کے ساتھ جھڑپ میں بھارت کے جنگی طیارے تباہ ہوئے: بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف

نئی دہلی:انڈونیشیا میں تعینات بھارت کے دفاعی اتاشی کیپٹن شیوکمار نے اعتراف کیا ہے کہ 7مئی کو پاکستان کے ساتھ فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے تباہ ہوئے تھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ویب سائٹ” دی وائر ”نے ایک رپورٹ میں کہاکہ کیپٹن شیوکمار نے ایک سیمینار کے دوران انکشاف کیا کہ بھارتی طیارے اس لیے گرائے گئے کیونکہ سیاسی قیادت نے فوج کو پاکستانی فوجی اہداف پر حملے سے روک دیا تھا۔اگرچہ کیپٹن شیوکمار نے طیاروں کی درست تعداد بتانے سے گریز کیا، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ ہم نے کچھ طیارے ضرور کھوئے ہیں۔ادھرانڈونیشیا میں بھارتی سفارتخانے نے اس بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کرقرار دیتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے۔بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس بیان پر وزیرِ اعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے قوم سے حقائق چھپائے ہیں۔یاد رہے کہ 5روزہ جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارت کے چھ جنگی طیارے جن میں تین رافیل بھی شامل ہیں، مار گرائے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button