مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دلی : ”این آئی اے“ عدالت نے 2کشمیریوں کو جھوٹے مقدمے میں 15 برس قید کی سزا سنائی

نئی دہلی،:بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ایک خصوصی عدالت نے دو کشمیریوں کو ایک جھوٹے مقدمے میں 15 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے رہائشیوں ظہور احمد پیر اور نذیر احمد پیر کو ستمبر 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا ۔این آئی اے نے انکے خلاف مارچ 2018 میں فرد جرم داخل کی تھی۔
عدالت نے انہیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون”یو اے پی اے“ کے تحت15،15 برس قید کی سزا سنائی ۔انہیں ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔این آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دنوں عسکریت پسندوںکو پناہ او ر خوراک وغیرہ مہیا کرتے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس وقت حریت رہنماﺅں اورکارکنوں سمیت چار ہزار سے زائد کشمیری جھوٹے مقدمات کے تحت جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button