مقبوضہ جموں و کشمیر

ریاسی سڑک حادثے میں 3 یاتریوں سمیت 5افراد زخمی

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں بارہدری پل پر کل رات ٹیکسی اور کار کے درمیان تصادم میں تین یاتریوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زخمی یاتری جن کی شناخت 58 سالہ سمن دیوی، 19 سالہ موہت کمار اور 27 سالہ کنال کمار کے نام سے ہوئی ہے، جو تمام دہلی کے رہنے والے تھے، ٹیکسی میں سفر کر رہے تھے۔دیگر دو زخمی افراد میں ایک عمررسیدہ جوڑا، 65 سالہ لال حسین اور اس کی بیوی 60 سالہ بیگم جان شامل ہے جو ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ کے رہائشی ہیں۔پولیس نے حادثے میں ملوث دونوں گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا ہے، اور تفتیش جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button