مقبوضہ جموں و کشمیر

مفتی اعظم کشمیرنے جمعہ کے خطبوں سے متعلق بی جے پی کے زیر کنٹرول وقف بورڈ کی تجویز کو مستردکردیا

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے بی جے پی کے زیر کنٹرول وقف بورڈ کی جانب سے جمعہ کے خطبوں کے موضوعات مقرر کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہا کہ مذہبی ممبروں کو سیاسی پیغام رسانی سے آزاد رہنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ جمعہ کے خطبے اسلامی رہنمائی کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔ ان میں شریعت، اسلامی اصولوں اور مذہبی فرائض کی پیروی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خطبوں کے موضوعات سے متعلق فیصلے احتیاط اور مستند اسلامی علماء اور اداروں سے مشاورت کے بعد کیے جانے چاہئیں۔مفتی اعظم نے کہا کہ مذہبی تعلیمات کو کسی سیاسی جماعت یا تنظیم کے مفادات کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مذہبی اداروں کی خودمختاری اور منبر کے تقدس کے تحفظ پر زور دیا۔مفتی ناصر الاسلام نے کہا کہ وقف بورڈ کا انتظامی کردار اسے مذہبی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں دیتا۔انہوں نے کہا جب شریعت اور مذہبی خودمختاری سے متعلق معاملات پر مناسب مشاورت کے بغیر فیصلے کیے جائیں گے تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ منبر سیاسی پیغام رسانی کے بجائے روحانی رہنمائی، اخلاقی ذمہ داری اور انسانیت کی خدمت کا ذریعہ رہنا چاہیے۔اس تنازعے نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مذہبی اداروں کی خودمختاری کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button