مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: بھارتی پولیس نے رہنما لبریشن فرنٹ ظہور احمد بٹ کو رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتارکرلیا

سری نگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنما ظہور احمد بٹ کو عدالتی حکم پر رہائی کے فورسز بعد دوبارہ گرفتار کرلیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ظہور احمد بٹ جو معروف آزادی پسند کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ شہید کے چھوٹے بھائی ہیں ، کو سینٹرل جیل سرینگر سے رہائی کے فوراً بعد جیل کے احاطے سے ہی پھر سے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے )کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔
54 سالہ ظہور احمد بٹ 2018 سے زیر حراست ہیں اور بھارتی ریاست ہریانہ اور راجستھان سمیت مختلف جیلوں میں بند رہے ہیں۔گرفتاری کے بعد انہیں جموں خطے کی ادھم پور جیل میں منتقل کر دیا گیا.

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button