مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: اسکولوں میں کشمیری زبان کے اساتذہ کی 80فیصد آسامیاں خالی

سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے اسکولوں کشمیری زبان کے اساتذہ کی 80فیصد آسامیاں خالی ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے قانون ساز مبارک گل کے ایک سوال کے تحریری جواب میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے کشمیر اسمبلی کو بتایاہے کہ وادی کشمیر کے اسکولوں میں کشمیری زبان کے منظور شدہ اساتذہ کی 80فیصد سے زائدآسامیاں خالی ہیں۔جواب میں بتایاگیاکہ کشمیر ڈویژن کے ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں 27کشمیری لیکچراروں کی منظور شدہ آسامیوںمیں سے صرف پانچ پر ہی اساتذہ تعینات ہیں جبکہ 9 اضلاع میں باقی 22آسامیاں خالی ہیں۔تحریر ی جواب میں یہ بھی انکشاف کیاگیاہے کہ جموں ڈویژن کے اسکولوں میں کشمیری زبان کو بطور مضمون نہیں پڑھایا جارہا ہے۔کشمیری کو 2000کی دہائی کے اوائل میں پرائمری اور مڈل سرکاری اسکولوں میں ایک مضمون کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا اور بعد ازاں 2018-19کے تعلیمی سیشن سے نویں اور دسویں جماعت میں بھی کشمیری زبان کی تعلیم رائج کی گئی تھی ۔ کشمیری زبان کے اساتذہ کی منظور شدہ تعداد جو 2009سے پہلے 11تھی کو2019میں بڑھا کر 27 کر دیاگیاتھا ۔تاہم ان میں سے 80فیصد آسامیاں خالی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button