بھارت

راجستھان: کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 7مزدورہلا ک

جے پور:
بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع بھیواڑی میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے کم سے کم 7مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق ضلع کے خوش کھیڑا انڈسٹریل زون کی ایک کیمیکل فیکٹری میں پیرکی صبح زورداردھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ۔دھماکے میں6مزدورموقع پر ہی ہلاک جبکہ متعدد بری طرح جھلس گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق خدشہ ظاہر کیاجارہاہے کہ 10کے قریب مزدور فیکٹری میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں باہرنکالنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کرلی اور پوری فیکٹری کو اپنی زد میں لے لیااور فیکٹری میں موجود کسی مزدور کو باہر نکلنے کا موقع نہیں ملا ۔ لاشیں اس قدر جل چکی تھیں کہ ان کی شناخت مشکل تھی ۔ زخمیوں کو فوری طور پرقریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔زخمیوں میں سے ایک شخص چل بسا ہے ۔فوری طورپردھماکے اور آگ لگنے کی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شارٹ سرکٹ یا آتش گیر مادے کی وجہ سے فیکٹری میں دھماکہ ہوا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button