مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کشمیری نظربندوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے ، حریت کانفرنس

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی مختلف جیلوں میں حریت رہنمائوں،کشمیری نوجوانوں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوو کیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں تمام سیاسی نظربندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر زور دیا کہ وہ کشمیری سیاسی نظربندوں کی رہائی کے لیے بھارت پر دبائو بڑھائے،جنہیں جیلوں میں مسلسل علاج معالجے سمیت تمام بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ حریت چیئرمین مسرت عالم بٹ ،محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، ، نعیم خان، ایاز اکبر، آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، فاروق احمد ڈار، ایڈووکیٹ میا ں عبدالقیوم، بلال صدیقی، مولوی بشیر، مشتاق الاسلام اورڈاکٹر قاسم فکتوسمیت سیکڑوں کشمیری گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے بھارتی جیلوں میں مسلسل قید ہیں ۔حریت ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیری عوام سے روا رکھے جانیوالے غیر انسانی سلوک پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔
ادھر ا نٹرنیشنل فورم فار جسٹس ہیومن رائٹس جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد احسن انتو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں سینکڑوں بے گناہ کشمیری بھارت کی بدنام زما نہ جیلوں میں مسلسل قید ہیں اورانہیں غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات کا نوٹس لینا چاہیے۔ محمد احسن انتو نے مزید کہا کہ بھارت غیر قانونی جابرانہ اقدامات کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتا ۔انہوں نے جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button